اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں نئی توانائی گاڑیوں کے لئے بیمہ پلیٹ فارم کے آغاز...

چین میں نئی توانائی گاڑیوں کے لئے بیمہ پلیٹ فارم کے آغاز کے بعد ایک لاکھ 14ہزارگاڑیوں کی انشورنس

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں بین الاقوامی آٹوشو کے دوران چینی کارسازکمپنی بی وائی ڈی کی نئی توانائی گاڑیوں کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای وی) کے لئے مخصوص انشورنس پلیٹ فارم نے کامیابی کے ساتھ ایک لاکھ 14ہزار گاڑیوں کی انشورنس کی جو چین میں نئی توانائی کی گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے شعبے کے لئے بیمہ تعاون مستحکم کرنے کی کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔

انشورنس ایسوسی ایشن آف چائنہ اور شنگھائی انشورنس ایکسچینج کے مطابق 25 جنوری کو شروع ہونے والے اس پلیٹ فارم نے ایک لاکھ 85ہزار رجسٹرڈ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا اور مجموعی طور پر 94.49 ارب یوآن (تقریباً 13.17 ارب امریکی ڈالر) کا بیمہ کیا۔

کئی سالوں سے این ای وی مالکان کو زیادہ پریمیم اور کوریج سے انکار کے خطرے کا سامنا رہا ہے جبکہ این ای وی کی مرمت کی لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے انشورنس کمپنیاں مالی نقصانات کا بوجھ اٹھارہی ہیں۔

چین نے ان مسائل سے نمٹنے کے لئے گزشتہ ماہ این ای وی کے انشورنس کے لئے اپنی پہلی ہدایات کا آغاز کیا تھا۔

پلیٹ فارم میں حصہ لینے والی انشورنس کمپنیوں کو کوریج سے انکار سے منع کیا گیا۔

چین کے این ای وی شعبے نے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ وزارت عوامی تحفظ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 کے آخر تک چین میں استعمال ہونے والے این ای وی کی تعداد 3کروڑ 14لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!