جمعہ, اپریل 18, 2025
انٹرنیشنلچین نے نئے تدریسی منصوبے کے آغاز سے تنزانیہ کی بجلی کی...

چین نے نئے تدریسی منصوبے کے آغاز سے تنزانیہ کی بجلی کی صنعت میں نئی جان ڈال دی

تنزانیہ، دارالسلام میں تنزانیہ۔شنگھائی ریاضی پروگرام کے تحت تربیتی سیشن کے دوران ایک چینی استانی تنزانیہ کے ریاضی کے استاد کو ہدایات دے رہی ہے۔(شِنہوا)

دارالسلام(شِنہوا)چین اور تنزانیہ نے دارالسلام انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ڈی آئی ٹی) میں چین-تنزانیہ سلک روڈ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرک پاور پروجیکٹ کی پہلی بین الاقوامی طلبہ کلاس کا آغاز کردیا۔

چھونگ چھنگ الیکٹرک پاور کالج آف چائنہ، سی آئی آئی سی انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ اور تنزانیہ کا ڈی آئی ٹی مشترکہ طور پر یہ پروگرام چلا رہے ہیں جس کا مقصد الیکٹریکل انجینئرنگ پروگرام میں ڈی آئی ٹی کے بجلی کے عملے اور طلبہ کو تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

ڈی آئی ٹی کے ریکٹر پریکسیدیس مارکو ندومبا نے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز یکم مئی 2023 کو ڈی آئی ٹی اور چھونگ چھنگ الیکٹریکل پاور کالج کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کے بعد ہوا ہے جس کا مقصد تنزانیہ کے نوجوان پیشہ ور افراد کو الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں تربیت دینا، تنزانیہ میں برقی تعلیم کے نظام کی سطح کو بہتر بنانا اور تنزانیہ اور افریقہ میں بڑے پیمانے پر کاروباری اداروں کو تکنیکی صلاحیتیں فراہم کرنا ہے۔

ڈی آئی ٹی کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ مواکا جوما نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے تدریسی عملہ  تنزانیہ کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے والا مہارت کاتربیتی پروگرام تشکیل دے سکے گا اور پیشہ ورانہ تدریسی معیارات اور نصاب کے معیارات تیار کرسکے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تربیت ڈی آئی ٹی میں تعلیم کے معیار کو بڑھائے گی اور طلبہ کووہ مہارتیں فراہم کرے گی جو تنزانیہ اور عالمی صنعت میں کامیابی حاصل کرنے کےلئے درکار ہے۔

چھونگ چھنگ الیکٹرک پاور کالج کے لیکچرر چن چھیوہانگ نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہماری مشترکہ کوششوں کے ذریعے یہ تعاون تنزانیہ کی توانائی کی صنعت میں نئی روح پھونک دے گا اور چین اور افریقہ کے مابین پیشہ ورانہ تعلیم کے تعاون میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!