اتوار, اکتوبر 26, 2025
انٹرنیشنلمصر نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کے لئے ٹیم غزہ...

مصر نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کے لئے ٹیم غزہ بھیج دی

غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کے لئے بلڈوزر سے مبلہ ہٹایا جا رہا ہے-(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)مصر کے سرکاری چینل "القاہرہ نیوز” کے مطابق مصر نے غزہ میں ایک خصوصی ٹیم اور آلات بھیجے ہیں تاکہ وہاں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی میں مدد کی جا سکے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ نے نام ظاہر نہ کرنے والے ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کے تحت تلاش اور بازیابی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے کیا گیا ہے، خاص طور پر ان لاشوں کی بازیابی کے لئے جو غزہ کے ملبے تلے دب گئی ہیں۔ اس سے قبل کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث لاشیں نکالنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی قیادت نے مصر کی اس درخواست کو منظور کیا ہے کہ بازیابی کے مشن کے لئے ٹیم اور آلات کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ یہ اقدام جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے جاری اقدامات کا حصہ ہے۔

10 اکتوبر سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا۔

اسرائیل کا اندازہ ہے کہ 28 یرغمالیوں کی لاشیں اب بھی غزہ میں موجود ہیں، جن میں سے کچھ کو قید میں لے جانے سے پہلے قتل کیا گیا تھا جبکہ کچھ قید کے دوران ہلاک ہوئے۔ حماس اب تک 15 لاشیں واپس کر چکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!