اتوار, اکتوبر 26, 2025
انٹرٹینمنٹعابدہ پروین کی اپنی صحت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید

عابدہ پروین کی اپنی صحت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید

پاکستان کی عظیم گلوکارہ، صوفی کلام کی ملکہ عابدہ پروین نے اپنی صحت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری وائرل تصویر تقریبا 3 ماہ پرانی ہے، یہ اس وقت کی ہے جب میں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئی تھی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے کہا کہ میں عابدہ جی خیریت سے ہوں اور میری صحت بھی اچھی ہے، الحمدللہ۔

واضح رہے حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیجنڈری گلوکارہ کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے آس پاس ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ تصویر وائرل ہوئی تو گلوکارہ کے مداحوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!