جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانشدید گرمی میں لوڈشیڈنگ، عوام اذیت میں مبتلا ہوگئے

شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ، عوام اذیت میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد:ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے عوام اذیت میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کے باوجود مختلف علاقوں میں6 سے 14گھنٹوں کی اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے عوام شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 419میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے،ملک میں بجلی کی طلب 25ہزار 500میگاواٹ اور پیداوار 19ہزار 81میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 657میگا واٹ ،نجی شعبے کے بجلی گھر7ہزار 565میگاواٹ ،ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 206میگاواٹ ،سولر پاور پلانٹس سے 198، بگاس 141اور نیوکلیئر پاور پلانٹس 3ہزار 222میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ پن بجلی ذرائع سے 6ہزار 95میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!