اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچین کا عالی شان دریا یانگسی ایک عظیم قوم کو سیراب...

چین کا عالی شان دریا یانگسی ایک عظیم قوم کو سیراب کر رہاہے، رپورٹ

چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں جاری عظیم دریاؤں کے فورم 2025 میں شِنہوا نیوز ایجنسی سے منسلک تھنک ٹینک شِنہوا انسٹیٹیوٹ کی طرف سے "ایک عظیم دریا جو ایک عظیم قوم کو سیراب کرتا ہے – نئے دور میں دریائے یانگسی کے نظم و نسق کی کامیابیاں، تجربات اور عالمی اہمیت” کے موضوع پر جاری رپورٹ  کی کاپیوں کا عکس-(شِنہوا)

ووہان(شِنہوا)ایک رپورٹ میں نئے دور میں دریائے یانگسی کے نظم و نسق کی کامیابیوں، تجربات اور عالمی اہمیت کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ شِنہوا نیوزایجنسی سے منسلک تھنک ٹینک شِنہوا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے جو چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں جاری عظیم دریاؤں کے فورم 2025 کے دوران پیش کی گئی۔ رپورٹ کا عنوان "ایک عظیم دریا جو ایک عظیم قوم کو سیراب کرتا ہے- نئے دور میں دریائے یانگسی کے نظم و نسق کی کامیابیاں، تجربات اور عالمی اہمیت” ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح دریائے یانگسی اقتصادی پٹی ماحولیاتی ترقی کے لئے ایک مثالی نمونہ اور ملک میں نئی ایجادات پر مبنی قومی ترقی کا ذریعہ بن چکا ہے۔ اس میں دریائے یانگسی کی ثقافت کے تحفظ اور بقا کے ساتھ ساتھ انسان اور پانی کے درمیان ہم آہنگی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں نئے دور میں دریائے یانگسی کے نظم و نسق کے لئے 5 سائنسی حکمت عملیوں کا مکمل تعارف پیش کیا گیا ہے، جن میں ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح دینا، متضاد چیزوں کو سمجھ کر انہیں ساتھ ملانا اور توازن رکھنا، علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینا، باہمی تعمیر اور مشترکہ مفادات کے اصول کو اپنانا اور ورثے اور جدت کا امتزاج شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دریائے  یانگسی کی کہانی صرف چین نہیں بلکہ پوری دنیا کی ہے، جو انسانوں اور قدرت کے ساتھ میل جول اور ایک پائیدار مستقبل بنانے کی کہانی ہے۔ پانی کے نظم و نسق سے متعلق مشرقی دانائی جو احترام اور اشتراک پر مبنی ہے، ایک منظم طریقہ کار پیش کرتی ہے جو سلامتی کو یقینی بناتا ہے، انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی راہ ہموار کرتا ہے، لوگوں کی اہمیت کو ترجیح دیتا ہے اور ماحول دوست اقتصادی ترقی کے لئے ایک موثر راستہ فراہم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!