جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین کے مغربی علاقے میں سیلاب سے متاثرہ ریلوے بحال

چین کے مغربی علاقے میں سیلاب سے متاثرہ ریلوے بحال

شی آن: چین کے مغربی خطے کی ایک اہم ریلوے لائن باؤجی چھنگ دو پر ریلوے ٹریفک 25 روز بعد بحال کردی گئی ہے۔ زمینی آفات کے سبب اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل تھی۔

صوبہ شانشی کے شہر باؤجی کو صوبہ سیچھوان کے صدرمقام چھنگ دو کو ملانے والے اس ریلوے ٹریک کے مختلف حصے 16 اور 17 جولائی کے درمیان 70 سے زائد  مقامات پرمتاثر ہوئے تھے ۔ ریلوے لائن پر واقع آن ہی پل 17 جولائی کو سیلاب کی وجہ سے گرگیا تھا۔

اس حادثے کے بعد ٹرینیں یا تو منسوخ کردی گئی تھیں یا انہیں دوسرے ٹریک پر موڑ دیا گیا ۔

چائنا ریلوے شی آن بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ نے ہنگامی مرمت کا کام شروع کیا، مزدور بھیجے گئے اور ٹریک کے مثاثرہ حصے کو درست کرنے لئے کھدائی مشین کے علاوہ کرین اور دیگر بڑی مشینری بھیجی گئی۔

یہ ریلوے لائن 1958 میں فعال ہوئی تھی جو چین کی پہلی الیکٹرک ریلوے تھی۔ پہاڑوں سے گزرتے ہوئے اس کی زیادہ سے زیادہ حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے اور یہ مسافر اور مال برداری دونوں کو سہولت فراہم کرتی ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!