اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچین کا فلپائن کو جنوبی بحیرہ چین میں اشتعال انگیز کارروائیاں روکنے...

چین کا فلپائن کو جنوبی بحیرہ چین میں اشتعال انگیز کارروائیاں روکنے کا انتباہ

چین کی وزارت دفاع نے فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین میں اپنی اشتعال انگیز کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت دفاع نے فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین میں اپنی اشتعال انگیز کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرے۔ یہ بیان فلپائن کے جہازوں کی طرف سے اس ماہ کے شروع میں چین کی علاقائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے واقعے کے جواب میں دیا گیا ہے۔

وزارت کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے اس واقعے سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 10 سے زائد فلپائنی جہازوں نے چین کے ہوانگ یان ڈاؤ کے پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد انہیں چین کی کوسٹ گارڈ نے وہاں سے نکال دیا۔

ژانگ نے زور دے کر کہا کہ ہوانگ یان ڈاؤ چین کا موروثی علاقہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی معاہدوں کے ایک سلسلے کے مطابق یہ فلپائن کی علاقائی حدود سے باہر واقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن نے بارہا ایسے اشتعال انگیز اقدامات کئے ہیں جس نے چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اور جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی پیدا کی۔ انہوں نے فلپائن کو ایک حقیقی شرپسند اور امن کو سبوتاژ کرنے والا قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فلپائن کو چاہیے کہ وہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے فوری طور پر اپنی تمام اشتعال انگیز کارروائیاں بند کر دے۔

ژانگ نے کہا کہ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!