اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچینی کوسٹ گارڈ نے جنوبی بحیرہ چین میں ماہی گیری کے غیر...

چینی کوسٹ گارڈ نے جنوبی بحیرہ چین میں ماہی گیری کے غیر قانونی جال ہٹادیئے

جنوبی بحیرہ چین  میں چینی کوسٹ گارڈ کا جہاز ہوایانگ نانشا جزائر کے گرد پانیوں کی نگرانی کے دوران ماہی گیری کے غیرقانونی جال کے پاس سے گزر رہاہے-(شِنہوا)

جنوبی بحیرہ چین(شِنہوا)چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز ہوا یانگ نے حال ہی میں جنوبی بحیرہ چین میں نانشا جزائر کے گرد پانیوں کی نگرانی کے دوران ماہی گیری کے کئی غیر قانونی جال دیکھے ہیں۔

پانی کے اوپر تیرنے والے یہ جال ہلکے مواد جیسے ٹائر، فوم اور لوہے کے بیرل سے بنے ہوتے ہیں۔ پانی کے نیچے ان جالوں میں رسیاں ہوتی ہیں جو سو سے زیادہ میٹر گہری ہوتی ہیں اور ان رسیوں پر درخت کی شاخیں لٹکائی جاتی ہیں تاکہ مچھلیوں کو اپنی طرف راغب کیا جا سکے۔

ہوا یانگ پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اہلکار ژانگ پینگ ہو نے کہا کہ غیر قانونی طور پرمچھلی پکڑنے والے جال کو سمندر میں پکڑنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ پانی کے اوپر ان کا چھوٹا حصہ نظر آتا ہے لیکن یہ جہاز رانی کے لئے سنگین خطرہ ہیں کیونکہ رسیاں یا شاخیں پروپیلر میں پھنس سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹائر، فوم یا لوہے کے چھوٹے چھوٹے ذرات مچھلیوں کے پیٹ میں جا سکتے ہیں جو آبی حیات اور ماحول کے لئے نقصان دہ ہیں۔ جنوبی بحیرہ چین میں کام کرنے والے ماہی گیروں کے مطابق فلپائنی ماہی گیروں کو اکثر اس قسم کے غیر قانونی جال استعمال کرتے دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوا یانگ پر موجود قانون نافذ کرنے والے تمام اہلکار غیر قانونی طور پر مچھلی پکڑنے والے جالوں کی نگرانی میں چوکس رہیں گے۔ جب ایسے جال دریافت ہوں گے تو انہیں فوراً ہٹا دیا جائے گا تاکہ چین کے زیر انتظام پانیوں میں جہاز رانی کی سلامتی اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!