اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانمشعال ملک کا عالمی برادری سے لداخ، کشمیر میں مظالم کا نوٹس...

مشعال ملک کا عالمی برادری سے لداخ، کشمیر میں مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ

حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عالمی برادری سے لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں، پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا جا رہا ہے، عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!