جمعہ, اپریل 18, 2025
انٹرنیشنلچین نے زرعی ڈرون زیمبیا کے حوالے کردیئے

چین نے زرعی ڈرون زیمبیا کے حوالے کردیئے

چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کی کاؤنٹی  منگ چھنگ کے گاؤں ہوایوآن میں گندم کے کھیتوں کے اوپر پودوں کے حفاظتی ڈرون پرواز کررہے ہیں۔(شِنہوا)

لوساکا (شِنہوا) چین نے پودوں کی حفاظت کرنےوالے 5 ڈرونز زیمبیا کے حوالے کردیئے ہیں جن کا مقصد  جنوبی افریقی ملک میں زرعی پیداوار میں اضافہ ہے۔

چینی  وزارت زراعت اور دیہی امور کی جانب سے یہ ڈرونز زیمبیا کی وزارت زراعت کو عطیہ کئے گئے ہیں، اس ضمن میں زیمبیا کے زرعی تحقیقاتی ادارے میں ایک تقریب منعقد ہوئی  جس میں زیمبیا میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور وانگ شینگ اور زیمبیا کے وزیر زراعت ریوبن متولو پھیری نے شرکت کی۔

 وانگ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ زرعی تعاون چین-زیمبیا جامع اسٹر یٹجک تعاون شراکت داری کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  یہ ڈرونز ملک کی زرعی پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین ، زیمبیا میں مزید مشترکہ زرعی منصوبوں کو فروغ دینے اور زیمبیا کی زرعی مصنوعات کی چین کو برآمد  بڑھانے کو  تیار ہے۔

اس موقع پر زیمبیا کے وزیر نے اس امداد پرچینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کےگہرا ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!