افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارت صحت عامہ نے پیر کو ایک چار روزہ انسداد پولیو مہم کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 73 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچانا ہے۔
ترجمان وزارت صحت شرافت زمان امارخیل کے مطابق یہ مہم پیر سے جمعرات تک جاری رہے گی اور ملک کے 34 میں سے 19 صوبوں میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اپنے پیغام میں ترجمان وزارت صحت نے قبائلی عمائدین، مذہبی علما اور والدین پر زور دیا کہ وہ اس مہم کو مؤثر بنانے کے لیے بھرپور شرکت کریں اور پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
امارخیل کا کہنا ہے کہ "وزارت صحت عامہ تمام حفاظتی اقدامات کے ذریعے متعدی بیماریوں کے خلاف کام کر رہی ہے۔ پولیو ویکسینیشن مہم کے ذریعے ہمارا ہدف افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔”
کابل سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
————————————————–
آن سکرین ٹیکسٹ:
افغانستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
پانچ سال سے کم عمر 73 لاکھ بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف
ویکسینیشن مہم چار روز جاری رہے گی
ملک کے 19 صوبوں میں ویکسینیشن دینے کا اعلان
عبوری حکومت کی والدین، علماء اور قبائلی عمائدین سے تعاون کی اپیل
"ہمارا ہدف افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔”وزارت صحت

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link