فرانس کے شہر کانز میں منعقدہ کانز فلم فیسٹول کے 78 ویں ایڈیشن میں فلم "ریزرکشن” کے پریمیئر سے قبل ہدایت کار بی گان (بائیں سے دوسرے)، شو چھی (دائیں سے دوسری)، یی یانگ چھیانشی (بائیں سے پہلے) اور ہوانگ جوئے (دائیں سے پہلے) کا استقبال کیا جارہاہے-(شِنہوا)
کانز(شِنہوا)چینی ہدایت کار بی گان نے 78 ویں کانز فلم فیسٹیول میں اپنی افسانوی فلم "ریزرکشن” جسے چینی زبان میں کوانگ یے شی دائی کے نام سے جانا جاتا ہے، پر خصوصی ایوارڈ جیت لیا۔
اپنی تقریر میں بی گان نے فیسٹیول اور اپنی فنکار ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سینما کی ترقی میں مسلسل حصہ لیا۔
35 سالہ بی گان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا پریمیئر جمعرات کی رات کیا گیا۔ انہوں نے دو گھنٹے چالیس منٹ کی اس فلم کو سینما سے اپنی محبت کے اظہار کے لئے استعمال کیا اور فلم کا آغاز خاموش فلمی انداز سے کیا۔
فیسٹیول کے منتظمین نے فلم "ریزرکشن” کو ایک ایسے کام کے طور پر متعارف کرایا جو بی گان کی تخلیقی صلاحیتوں کے مسلسل ارتقا کو ظاہر کرتا ہے۔
بی گان نے پہلی بار 2015 میں اپنی پہلی فیچر فلم کے ساتھ کانز میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد سے انہوں نے چینی آرٹ ہاؤس سینما کی نئی نسل کی تشکیل اور تعریف میں خود کو ایک اہم کھلاڑی کے طور پر منوایا ہے۔
