اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ یورپی یونین کی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کے...

ٹرمپ یورپی یونین کی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد محصولات موخر کرنے پر رضامند

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈٹرمپ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

نیویارک/برسلز(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین سے درآمدات پر مجوزہ 50 فیصد محصولات کو 9 جولائی تک موخر کرنے پر رضامند ہیں۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیرلی یین  کی جانب سے محصولات کے نفاذ کی مدت میں توسیع کی درخواست کے بعد ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایسا کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یورپی کمیشن کی صدر نے کہا ہے کہ وہ سنجیدہ مذاکرات کرنا چاہتی ہیں۔

ایکس پر اپنے پیغام میں یورپی یونین کی سربراہ نے اس اقدام کو ‘اچھا’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ مذاکرات کو تیزی سے اور فیصلہ کن طور پر آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

جمعہ کے روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ 27 رکنی بلاک کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہورہی۔ ساتھ ہی انہوں نے  یکم جون سے یورپی یونین کی تمام درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی۔

یورپی یونین کے عہدیداروں اور رکن ریاستوں کے نمائندوں نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ اس طرح کے جبری ہتھکنڈوں سے اوقیانوس پار تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!