لٹویا کے شہر ریگا کے گرین آئی لینڈ پارک میں ہفتہ کے روز ہزاروں افراد چین کے نئے سال کی اختتامی تقریب میں اکٹھے ہوئے۔ انہوں نے اس موقع پر لالٹین میلے کا جشن مناتے ہوئےبھرپور خوشی کا اظہار کیا۔
اس تقریب میں لالٹین پینٹنگ، خطاطی اور پیپر کٹنگ کے ساتھ ساتھ آؤٹ ڈور ’تائی چی رولی بال‘ کی پرفارمنس پیش کرنے جیسی روایتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد’’فلائنگ برش‘‘ اسٹوڈیو اور تائی چھی کلب نے مل کر کیا تھا۔
چین کی سرخ لالٹینوں نے پارک کو روشن کیا۔ تقریب کے شرکاء آتشبازی کے مظاہرے کے علاوہ شیر اور اژدھے کے رقص سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
ریگا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link