جمعرات, اگست 7, 2025
تازہ ترینچین کے شین ژو-20 سے سائنسی تجرباتی نمونے خلائی سٹیشن منتقل

چین کے شین ژو-20 سے سائنسی تجرباتی نمونے خلائی سٹیشن منتقل

بیجنگ ایئروسپیس کنٹرول سنٹر پرشین ژو-19 اور شین ژو-20 انسان بردار خلائی جہازوں کے عملے کا گروپ فوٹو-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)شین ژو-20 خلائی جہاز کے ذریعے لے جائے گئےحیاتیاتی اور زندگی سے متعلق سائنسی تجرباتی نمونوں کو کامیابی سے چین کے خلائی سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ سنٹر فار سپیس یوٹیلائزیشن(سی ایس یو) کے مطابق خلانوردوں نے مدار میں ان نمونوں کی تنصیب مکمل کرلی ہے اور سائنسی تجربات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ تصاویر اور ویڈیو ریکارڈز کے ساتھ تجرباتی ڈیٹا پہلے ہی حاصل کیا جا چکا ہے۔ پلانیرین، زیبرا فش اور سٹریپٹو مائسز سمیت تمام تجرباتی اشیاء اچھی حالت میں ہیں۔

پلانیرین کی دوبارہ افزائش پر مائیکروگریویٹی اور خلائی تابکاری کے اثرات کے حوالے سے تجربہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے جس میں پلانیرین کو پرسکون حالت میں دیکھا گیا ہے۔

وزن کی کمی کے باعث ہڈیوں کی کمزوری اور مائیو کارڈیل ری ماڈلنگ پر پروٹین توازن کے ضابطے کا مطالعہ کرنے کے لئے ایکویریم میں رکھی گئی زیبرا فش اور سیریٹوفلم اچھی حالت میں ہیں۔ ایکویریم کے روشنی کے تجربات مکمل ہو چکے ہیں اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز زمین پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ تحلیل شدہ آکسیجن کی مقدار، درجہ حرارت اور دباؤ جیسے تمام پیرامیٹرز معمول کے مطابق ہیں۔

شین ژو-20 کا عملہ مدار میں اپنے قیام کے دوران خلائی حیاتیاتی سائنس، مائیکروگریویٹی فزکس اور نئی خلائی ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں میں تحقیق کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!