اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینگیمبیا میں زرعی انقلاب، چینی ٹیکنالوجی سے چاول کی پیداوار میں نیا...

گیمبیا میں زرعی انقلاب، چینی ٹیکنالوجی سے چاول کی پیداوار میں نیا سنگ میل

گیمبیا میں خاموشی سے ایک زرعی انقلاب برپا ہو رہا ہے، جہاں کسان ریکارڈ پیداوار حاصل کر رہے ہیں، اور ملک کا چاول کی درآمدات پر انحصار کم ہوتا جا رہا ہے۔

چینی ٹیموں کی فراہم کردہ بنیادی سہولیات، اختراعی طریقے اور جدید زرعی ٹیکنالوجیز اس تبدیلی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

موسیٰ ڈار بوئے کے فارم میں چینی ماہرین نے عملی معاونت فراہم کرتے ہوئے جدید زرعی آلات متعارف کرائے ہیں، جس سے کھیتوں کے انتظام کے طریقوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور چاول کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی):ہوانگ ژی، کنٹری منیجر، لانگ پنگ ہائی۔ٹیک 

’’فارم کے مالک موسیٰ ڈار بوئے 2019 میں چینی زرعی ماہرین کے ساتھ اشتراک کے بعد سال بہ سال تکنیکی معیارات بہتر بناتے ہوئے پیداوار کو بڑھا رہے ہیں۔ فارم اب اوسطاً 7 ٹن فی ہیکٹر چاول پیدا کرتا ہے اور یہ 3 ہزار سے زائد کاشتکار گھرانوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔‘‘

ڈار بوئے کے فارم نے 5 سالہ ترقی کے بعد چار اہم مراحل جیسے، کھیتی باڑی، پیوندکاری،فصل کٹائی اور پروسیسنگ کے عمل میں مکمل مشینی نظام کو نافذ کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):موسیٰ ڈار بوے،گیمبیائی کسان

’’جیکی(ہوانگ زی)  کا نام گیمبیا میں اب ایک  گھریلو نام کی طرح ہے۔  آپ جب بھی زراعت  کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلا سوال ’جیکی‘کے بارے میں ہوتا ہے۔ اس سے لوگوں کا ان پر اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔  جیکی نےگیمبیا میں بہت ساری ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں۔‘‘

دیگر فارم کے مالکان بھی چینی زرعی مشینری اور چاول اگانے کے طریقے اپنا رہے ہیں، جس سے پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

وزارت زراعت کے مطابق،

2024 میں مغربی افریقی ملک میں چاول کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح، 48 ہزار ٹن سے زائد رہی ہے۔

بانجول سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!