چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے ایگزیکٹووائس چیئرمین ایوان گرین برگ سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین ایوان گرین برگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے وسیع مفادات ہیں۔
اس میں انہوں نے گرین برگ کے چین۔امریکہ رابطے اور تعاون کے فروغ کے لئے طویل مدتی عزم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی سوچ چین۔امریکہ تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی میں نیا کردار ادا کرے گی۔
وانگ نے بدھ کے روز ہونے والی اس ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو دونوں ممالک اور دنیا کے لئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلقات کے اس اہم موڑ پر فریقین کو دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے اور سوچ کورہنمائی کے طور پر اپنانا، رابطے کو بڑھانا ، باہمی مفاہمت کو گہرا کرنا، غلط فہمیوں سے بچنا چاہیے اور اختلافات کو دور کرنا چاہیے۔
وانگ نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت اور مشاورت کرنے کو تیار ہے تاکہ ایک دوسرے کے جائز خدشات کو دور کیا جاسکے۔
ملاقات کے دورن گرین برگ نے کہا کہ امریکہ۔چین تعلقات دنیا میں اہم ترین دوطرفہ تعلقات ہیں، فریقین کو مفاہمت کو فروغ دیتے ہوئے تعاون کو وسیع کرنا اور ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے لئے تجربے اور دانش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
