اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی ایک کھرب۔یوآن سطح پر 4 صنعتی جھرمٹوں کا مرکز بن گیا

شنگھائی ایک کھرب۔یوآن سطح پر 4 صنعتی جھرمٹوں کا مرکز بن گیا

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں گلوبل ڈویلپر کانفرنس 2025 میں لوگ روبوٹ کتے سے بات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کے شہر شنگھائی نے ٹریلین۔یوآن سطح پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، کارسازی، اعلیٰ معیار کے سازوسامان، سافٹ ویئر اور معلوماتی خدمات کے شعبوں میں 4 صنعتی جھرمٹوں کو فروغ دیا ہے۔ یہ بات شنگھائی گلوبل انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس کی جانب سے کی گئی ہے جس کا آغاز منگل کو ہوا۔

2024 میں شہر کے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کا حجم 12 کھرب یوآن (تقریباً 167 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا۔شنگھائی کے کارسازی کلسٹر کا حجم گزشتہ سال 11 کھرب یوآن تھا۔ اس عرصے کے دوران این ای ویز کے لئے 2 لاکھ 80 ہزار مقامی پلیٹیں جاری کی گئیں۔

شہر نے دیگر اہم صنعتی ذرائع کی ترقی میں بھی حصہ لیا ہے جن میں مربوط سرکٹ، بائیوفارماسوٹیکلز، مصنوعی ذہانت، فیشن کی اشیاء، جدید مواد، نئی توانائی اور کاربن کے کم اخراج کےماحول دوست حل شامل ہیں۔

کانفرنس میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لئے ایک کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر رقبے کی پیشکش کی گئی جبکہ صنعتی ماحولیاتی نظام میں 50.9 ارب یوآن کی معاونت کی گئی۔  پالیسی مراعات، وسائل کی میچنگ اور سازگار خدمات کے ذریعے شہر عالمی تخلیق کاروں اور کاروباری اداروں کو شروعات کے حالات اور منصوبوں کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!