جمعہ, اپریل 18, 2025
انٹرنیشنلتیونس کے طلبہ نے چینی زبان کا دن منایا

تیونس کے طلبہ نے چینی زبان کا دن منایا

مصر کے شہر قاہرہ میں چینی زبان کے دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایک مصری طالبہ چین کا روایتی لباس پہن رہی ہے-(شِنہوا)

تیونس(شِنہوا)تیونس کے ہائر انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز (آئی ایس ایل ٹی) اور کارتھیج یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے اقوام متحدہ کے چینی زبان کے دن کو منانے کے سلسلے میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا، یہ دن ہر سال 20 اپریل کو منایا جاتا ہے۔

چینی زبان کے مقامی اساتذہ، طلبہ اور چینی ثقافت کے دلدادہ افراد نے مہارت کے مظاہروں کا انعقاد کیا جس میں چینی گیت، رقص، مارشل آرٹس کے مظاہرے، خطاطی، ثقافتی لیکچرز اور چین سے متعلق معلومات کے مقابلے شامل تھے۔

آئی ایس ایل ٹی میں چینی زبان کی فرسٹ ایئر کی طالبہ سولمن تیرا نے کہا کہ مجھے چینی ثقافت سے محبت ہے اس وجہ سے میں نے چینی زبان سیکھنے کا انتخاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس زبان میں مہارت ان کے کیریئر کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے۔

آئی ایس ایل ٹی کے ڈائریکٹر اور کارتھیج یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے تیونس کے ڈائریکٹر ہائی چھم میسودی نے شِنہوا کو بتایا کہ اس وقت تیونس کے تقریباً 300 طلبہ آئی ایس ایل ٹی میں چینی زبان کے پروگراموں میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی زبان تیونس کے باشندوں کے لئے مختلف شعبوں میں اپنی مہارت کو وسعت دینے کے لئے مرکزی دروازے کے طور پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی چینی ڈائریکٹر رو شِن نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے سے تیونس کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو چین اور عالمی معاملات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بعض طلبہ نے چین میں تعلیم حاصل کرنے یا چینی کمپنیوں میں کام کرنے کے مواقع حاصل کئے ہیں جبکہ دیگر نے اپنی زبان کی تعلیم کے ذریعہ چینی ثقافت سے محبت پیدا کی  اور چین اور تیونس کے مابین ثقافتی تبادلے کے سفیر بن گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!