جمعرات, فروری 26, 2026
تازہ ترینہانگ کانگ میں نئے چینی سال کی تعطیلات کے دوران 11 لاکھ...

ہانگ کانگ میں نئے چینی سال کی تعطیلات کے دوران 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد سیاح آئے

ہفتے کے روز مقامی اعداد و شمار کے مطابق نئے چینی سال کی تعطیلات پر 15 سے 20 فروری کے دوران مین لینڈ سے ہانگ کانگ آنے والے سیاحوں کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد رہی۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی سیاحوں میں مین لینڈ سے آنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ رہی۔ قبل ازیں نو روزہ تعطیلات کے دوران مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی کل تعداد 14 لاکھ 30 ہزار کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

طویل تعطیلات میں سیاحوں کو ہانگ کانگ کے چھوٹے گوشوں اور کونے کونے دیکھنے کا موقع ملا۔ کئی سیاح ڈاؤن ٹاؤن کی بجائے لاما آئی لینڈ اور دیگر پرسکون علاقوں میں رات گزارنے کو ترجیح دیتے رہے۔ بعض خاندانوں نے ہائی اسکول کے طلبہ کے ساتھ ہانگ کانگ کی عالمی معیار کی یونیورسٹیوں کے دورے بھی اپنے معمولات میں شامل کئے۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہانگ کانگ کے جیولرز نے تعطیلات کے دوران مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی بدولت بھاری فروخت ریکارڈ کی۔ بہت سے صارفین نے گھوڑے کے نقش و نگار والے زیورات اور سجاوٹی اشیاء خریدیں  تاکہ گھوڑے کے سال کا جشن منا سکیں۔

ہانگ کانگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن اسکرین:

نئے چینی سال کی تعطیلات پر ہانگ کانگ میں سیاحوں کا رش رہا

15 سے 20 فروری کے دوران 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد سیاح آئے

مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 9 لاکھ 80 ہزار  سے متجاوز رہی

طویل تعطیلات میں سیاح ہانگ کانگ کے چھوٹے گوشوں میں گئے

کئی سیاحوں نے ڈاؤن ٹاؤن کے بجائے پرسکون علاقوں میں رات گزاری

خاندانوں نے ہائی اسکول کے طلبہ کے ساتھ یونیورسٹیوں کے دورے کئے

سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد جیولرز نے بھاری فروخت ریکارڈ کی

سیاحوں نے گھوڑے کے نقش و نگار والے زیورات خریدے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!