بیلجیئم ، برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفتر میں یورپی یونین اور یوکرین کے پرچم دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کے 16 ویں پیکیج میں متعدد چینی اداروں اور افراد کو شامل کرنے کے فیصلے سے دوطرفہ تجارتی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
وزارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کا یہ اقدام فریقین کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے منافی ہے۔
انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ چینی اداروں اور افراد کو فہرست میں شامل کرنا اور چین پر الزام تراشی کر نا بند کی جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین، عالمی قوانین کے منافی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر عائد کردہ یکطرفہ پابندیوں کا ہمیشہ سے مخالف رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات اور بات چیت ہی یوکرین کے بحران کے حل کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور اس نے ہمیشہ امن مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔
ترجمان نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے چین ضروری اقدامات کرے گا۔
