اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجدید ٹیکنالوجی میں چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی شاندار ہے، ترک...

جدید ٹیکنالوجی میں چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی شاندار ہے، ترک ماہر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ ورلڈ آف روبوٹس میں لوگ ’’تیان گونگ‘‘ انسان نما روبوٹ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

انقرہ(شِنہوا) تخلیقی جدت کے ذریعے ٹیکنالوجی میں چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی خاص طور پر شاندار ہے۔

انقرہ کی ٹوب یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی میں انٹرنیشنل ریلیشنز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر علی اوغوز دیریوز نے حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ آج مصنوعی ذہانت، ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجی، آٹو موٹو اور دیگر الیکٹرانکس میں چین کی ترقی شاندار سطح پر ہے۔

دیریوز نے کہا کہ چین تمام اشیاء کے صنعت کار سے عالمی تحقیق اور ترقی بالخصوص الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز)، مصنوعی ذہانت، ٹیلی مواصلات اور قابل تجدید ذرائع میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ملک کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں چین پائیداری کی جانب عالمی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترک ماہر نے کہا کہ صرف 20 برسوں میں چین نے خود کو صنعتکاری کے مرکز سے تخلیقی جدت اور ٹیکنالوجی کے بڑے مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔

دیریوز ٹیکنالوجی میں تخلیقی جدت کو خاص طور پر چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا محرک سمجھتے ہیں۔

چین نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو اپنے نظم و نسق کے ایجنڈے میں سرفہرست رکھتے ہوئے اسے ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے اولین اور اہم ترین کام کے طور پر اجاگر کیا ہے۔

اس تصور کا مطلب صرف ترقی کی تلاش سے بہتر ترقی کی تلاش اور مقدار سے زیادہ معیار کی تلاش میں تبدیلی ہے۔

ترک ماہر نے چین کی ترقی سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) اور دیگر اقدامات کے ذریعے چین نے کئی ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات مستحکم کئے ہیں اور علاقائی اور عالمی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!