بدھ, ستمبر 10, 2025
تازہ ترینچینی وزارت خزانہ کا 2025 میں مالیاتی اخراجات میں اضافے کا عزم

چینی وزارت خزانہ کا 2025 میں مالیاتی اخراجات میں اضافے کا عزم

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ(سی بی ڈی) کی بلند و بالا عمارتوں کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خزانہ نے 2025 میں مالیاتی اخراجات اور سرکاری بانڈ کے اجرا میں اضافے کا عزم ظاہر کیا ہے جس سے معاشی استحکام کو تقویت دینے میں بھرپور مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ لان فوآن نے 2 روزہ قومی فسکل ورک کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک اگلے سال ایک مزید موثر مالیاتی پالیسی اختیار کرے گا اور یقینی بنایا جائے گا کہ مالیاتی پالیسی مسلسل طاقتور اور اثر انگیز رہے۔

کانفرنس کے دوران پالیسی سازوں نے 2025 میں ’’نسبتاً نرم‘‘ مالیاتی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جو گزشتہ 14 سال کی ٹھوس پالیسی سے ایک اہم منتقلی ہے۔

یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین مقامی اور بیرون ملک کی معاشی تبدیلیوں میں غوطہ زن ہونے اور تیز تر اور مستحکم بحالی کے لئے تیاری کر رہا ہے۔

لان نے کہا کہ ملک 2025 میں خسارے سے جی ڈی پی کی زیادہ شرح مقرر کرے گا،مالیاتی اخراجات کی رفتار بڑھائے گا،فنڈز کی تیز تر فراہمی یقنی بنائے گا اور مالی اخراجات کا ڈھانچہ بہتر بنائے گا۔عوام کی فلاح و بہبود بہتر بنانے،کھپت میں اضافے اور ترقی کی رفتار برقرار رکھنے پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

لان نے کہا کہ ملک اہم شعبوں میں خطرات کی روک تھام اورخاتمے کے لئے مسلسل کام کرے گا اور مقامی حکومتوں کو ادائیگیوں کی منتقلی میں اضافہ جاری رکھے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!