رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی با اختیار مگر فیصلے عمران خان نے ہی کرنے ہیں،ملٹری کورٹس کے فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی با اختیار مگر فیصلے بانی پی ٹی آئی نے ہی کرنے ہیں،مذاکرات میں پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، ملاقات کیلئے مناسب ماحول دیا جائے جس میں مشاورت ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی بھی بات چیت بے معنی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن خیبر پختون خوا کا بنیادی حق ہے، مخصوص نشستیں اور سینیٹ الیکشن ہمارا مطالبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔
