این سی یو ایس سی آر کے صدر اسٹیفن اورلنز امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی (این سی یو ایس سی آر) کے سالانہ گالا ڈنر سے امریکی شہر نیو یارک میں خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین اور امریکہ کے مختلف شعبوں سے وابستہ نمایاں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات کی پیچیدگیوں اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان مزید عوامی تبادلوں پر زور دیا ہے۔
امریکہ۔چین عوامی مکالمہ کے شر کاءنےاس یقین کا اظہار کیا کہ تعلیم، تجارت، ثقافت اور کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں عوامی سطح پر تبادلے چینی اور امریکی شہریوں کے درمیان پل کا کام کر تے ہوئے مستقبل میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت ترقی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
اس تقریب کا اہتمام سنگھوا یونیورسٹی کے مرکز برائے بین الاقوامی سلامتی و حکمت عملی (سی آئی ایس ایس) اور امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی (این سی یو ایس سی آر) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
بدھ سے ہفتہ تک ہونے والی تقر یب میں سی آئی ایس ایس کے ڈائریکٹر دا وائی نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام مشترکہ رائے اور مفادات کے حامل ہیں۔دونوں اطراف اختلافات کے دوران بھی باہمی تفہیم کو بڑھا تے ہوئے تبادلوں سے اعتماد اور دوستی قائم کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہمارے خیالات، پالیسیاں اور مفادات مختلف ہوتے ہیں، لیکن ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے جوکہ عوامی تبادلوں کا بنیادی حصہ ہے۔
این سی یو ایس سی آر کے صدر اسٹیفن اورلنز نے عوامی تعلقات کو سراہا جو امریکہ ۔ چین تعلقات کی بنیاد ہیں۔
اورلنز نے نصف صدی قبل پنگ۔پونگ سفارتکاری میں کمیٹی کے کردار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے متعلق چینی اور امریکی تصورات میں بنیادی تبدیلیاں آئیں۔
اورلنز نے دہائیوں سے قائم عوامی تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔
