اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلكمبوڈیا كاخواتین کے خلاف تشدد كی روك تھام کے لئے موبائل ایپ...

كمبوڈیا كاخواتین کے خلاف تشدد كی روك تھام کے لئے موبائل ایپ كا آغاز

کمبوڈیا كی وزیر امور خواتین انگ کانتھہ پھاوی نوم پن میں ایك تقریب سے خطاب كر رہی ہیں۔(شِنہوا)

نوم پن (شِنہوا) کمبوڈیا کی وزارت امور خواتین نے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ(یو این ایف پی اے) کے اشتراك سےجی بی وی سیف ایپ  كا آغاز كر دیا ہےتا كہ ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد كی روك تھام كی جا سكے۔

پیر کے روز  جاری کی جانے والی ایك مشترکہ پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ یہ موبائل ایپ كمبوڈیا کے تشدد کے شکار افراد كو  معلومات، تعاون اور خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے كی كوششوں میں اہم پیش رفت ہے ۔

یہ ایپ صنفی بنیاد پر تشدد اور جنسی ہراسانی کے بارے میں آگاہی جیسی بنیادی معلومات تك آسان رسائی فراہم کرتی ہے اور یہ صارفین کو ضروری خدمات کے نیٹ ورک سے منسلک کرتی ہے جن میں ہاٹ لائنز، قانونی امداد اور نفسیاتی مشاورت شامل ہیں۔

کمبوڈیا كی وزیر امور خواتین انگ کانتھہ پھاوی نے کہا  كہ جی بی وی سیف ایپ ہمارے اس عزم کا ثبوت ہے کہ ہم صنفی بنیاد پر تشدد كی روك تھام كے لئے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید كہا كہ یہ ایپ خواتین اور لڑکیوں کو ان کے سب سے زیادہ ضرورت کے وقت دركار مدد كے لئے  معلومات اور وسائل فراہم  کرے گی۔ یہ ایک محفوظ اور منصفانہ معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!