اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، 17 بچوں کی اسمگلنگ پر خاتون کو موت کی سزا کا...

چین، 17 بچوں کی اسمگلنگ پر خاتون کو موت کی سزا کا حکم

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو 17 بچوں کے اغواء اور اسمگلنگ کے جرم میں جمعہ کے روز موت  کی سزا سنادی ہے۔

گوئی یانگ کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت نے  ستمبر 2023 میں یو ہوا ینگ کو بچوں کے اغواء اور اسمگل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی تھی۔ یو اور ان کے ایک مرد ساتھی نے 1993 سے 1996 کے دوران گوئی ژو اور چھونگ چھنگ سے 11 بچوں کو اغوا کرکے صوبے ہیبے کے شہر ہان ڈان میں منافع پر بیچ دیا تھا۔ یو کا مرد ساتھی مرچکا ہے جبکہ اس نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف فوری درخواست کردی تھی۔

گوئی ژو صوبائی اعلیٰ عوامی عدالت نے نومبر 2023 میں دوسری بار مقدمہ چلایا۔ اس دوران جنوری 2024 میں پولیس کو علم ہوا کہ یو بچوں کی اسمگلنگ کے مزید مقدمات میں ملوث ہے جس پر اس کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا گیا۔

اسمگلنگ کے اس مقدمے میں بچوں کی تعداد 11 سے بڑھ کر 17 ہوگئی تھی۔ عدالت کے مطابق بچوں کا تعلق 12 خاندانوں سے تھا جن میں سے 5 خاندان بیک وقت 2 بچوں سے محروم ہوئے تھے۔ کچھ بچوں کو انہوں نے لاوارث چھوڑ دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق یو کی تمام ذاتی جائیداد ضبط کرلی جائے گی جبکہ انہیں زندگی بھر کے لئے سیاسی حقوق سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!