نیو یارک، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں یو این سکیورٹی کو نسل کے اجلاس کا منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے اقوام متحدہ کو اس کے قیام کے 79 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین دنیا کے ساتھ حقیقی کثیرجہتی تعاون اور عالمی قانون پر مبنی اقوام متحدہ کے مرکزی بین الاقوامی نظام کے دفاع کے لئے مل کر کام جاری رکھے گا۔
پریس بریفنگ کے دوران سوالوں کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ سب سے زیادہ عالمگیر، نمائندہ اور مستند بین الحکومتی ادارے کی حیثیت سے اقوام متحدہ نے عالمی امن اور ترقی کو برقرار رکھنے میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کرنے والے پہلے ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ سے اقوام متحدہ کے منشور اور اصولوں پر کاربند رہا ہے۔ عالمی امور میں مرکزی کردار ادا کرنے میں اقوام متحدہ کی حمایت کی ہے۔ عالمی ترقیاتی، سلامتی اور تہذیبی اقدامات کی تجویز پیش کی ہے۔ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کےحامل تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ یکجہتی اور تعاون کو آگے بڑھانے میں عالمی جنوب کی قیادت کی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین عالمی امن کا محافظ، عالمی ترقی میں شراکت دار اور بین الاقوامی نظام کا محافظ ہے۔
