چین کے جنوب مغربی شی زاںگ خودمختار علاقے کے لہاسا کے برفانی مناظر کو دیکھا جا سکتاہے۔(شِنہوا)
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقےکی 2024 کے دوران غیر ملکی تجارت 12.67 ارب یوآن (تقریباً 1.77 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال سے 15.4 فیصد زائد ہے۔
لہاسا کسٹمز حکام نے بتایا کہ برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 15.3 فیصد بڑھ کر 11.32 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 16.9 فیصد بڑھ کر 1.35 ارب یوآن ہوگئیں۔
شی زانگ نے اپنے تجارتی تعلقات 140 ممالک اور خطوں تک پھیلائے ہیں۔ نیپال گزشتہ سال اس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا جہاں دو طرفہ تجارت 84.8 فیصد بڑھ کر 5.12 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ نجی کاروباری اداروں نے اس میں مئوثر کردارادا کیا جو کہ علاقے کی کل غیر ملکی تجارت میں 98.6 فیصد حصہ فراہم کررہے ہیں۔
مقامی حکام نے تجارتی نموکو خصوصی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے، نئی توانائی کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ، سرحدی تجارت میں بہتری اور کسٹمز کلیئرنس کے عمل میں بہتری کا باعث قرار دیا۔
