اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانگردشی قرضے کا خاتمے اہم سنگ میل، وسائل نگلتا مسئلہ بالآخر حل...

گردشی قرضے کا خاتمے اہم سنگ میل، وسائل نگلتا مسئلہ بالآخر حل ہو گیا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی گردشی قرضے کے خاتمے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وسائل نگلتا مسئلہ بالآخر حل ہو گیا، لائن لاسز بڑا چیلنج اگلے مرحلے میں اس پر توجہ دینگے، اسی رفتار سے چلتے رہے تو کامیابی قدم چومے گی، آئی ایم ایف نے سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نیویارک میں شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا اور وسائل نگلتا جارہا تھا، ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اس مسئلے کو کامیابی سے حل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرتوانائی اویس لغاری کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کیساتھ کامیاب مذاکرات کئے، یہ پوری حکومت اور سٹیک ہولڈرز کی کامیابی ہے، یہ کوئی آسان کام نہیں تھا، اس حوالے سے پنجاب بینک کے سربراہ ظفر مسعود اور گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاملے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پس منظر میں بے پناہ سپورٹ تھی، ان تمام عوام کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری اگلا مرحلہ ہے، ڈسٹری بیوشن لائنز اور لائن لاسز بڑے چیلنجز ہیں، اس حوالے سے بڑے اعتماد اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے اہم ملاقات ہوئی، انہوں نے پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کی جو میرے کانوں نے پہلی بار سنی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ سربراہ آئی ایم ایف نے سیلاب کے حوالے سے تعاون کرنے کی یقینی دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر اسی طرح سے چلیں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی، اس کامیابی کا کریڈٹ ٹیم پاکستان کوجاتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!