اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، پہلے میچ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، پہلے میچ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

لاہور: انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

انگلش ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں نعمان علی اور عامر جمال کی واپسی ہوئی ہے۔ جبکہ کامران غلام ایک دفعہ پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

سکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہوں گے جبکہ قومی ٹیم کا کیمپ یکم اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!