چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر لیان یون گانگ میں لیان یون گانگ ہاربر پر گاڑیاں برآمد کے لئے جہاز پر لادی جا رہی ہیں-(شِنہوا)
کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال میں جولائی کے وسط میں ختم ہونے والے مالی سال 2024-25 میں چین سے درآمد کی گئی 5 اہم ترین اشیاء میں ٹیلی کمیونیکیشن کا سامان، تیار ملبوسات، مشینری اور پرزہ جات، ٹیکسٹائل اور برقی آلات سرفہرست رہے۔
نیپال کے مرکزی بینک کے مطابق اس عرصے کے دوران چین سے نیپال کی مجموعی درآمدات 341.1 ارب نیپالی روپے رہیں جن میں سے 5 مذکورہ اشیاء کا حصہ تقریباً 37 فیصد تھا۔
ٹیلی کمیونیکیشن کا سامان سرفہرست رہا جس کی مجموعی مالیت 30.73 ارب روپے رہی جن میں سے صرف سمارٹ فونز کی درآمدات کی مالیت 24.91 ارب روپے تھی۔
بینک کا کہنا ہے کہ نیپال نے چین سے 28.08 ارب روپے مالیت کے تیار ملبوسات، 23.90 ارب روپے کی مشینری اور پرزہ جات، 21.97 ارب روپے مالیت کا ٹیکسٹائل اور 21.34 ارب روپے مالیت کے برقی آلات درآمد کئے۔
چین طویل عرصے سے بھارت کے بعد نیپال کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link