کہوٹہ: کہوٹہ میں بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 25 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بس آزاد کشمیر سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ کہوٹہ کے علاقے سون گزاری پل کے مقام پر حادثہ پیش آگیا، حادثے میں 25 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسافر بس میں کل 30 کے قریب مسافر سوار تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریسکیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
