اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتائیوان کے ماہر لاک کا فوژو کی روایتی فنکاری کو فروغ دینے...

تائیوان کے ماہر لاک کا فوژو کی روایتی فنکاری کو فروغ دینے کا عزم

ہوانگ شو کون تائیوان سے تعلق رکھنے والے لاک کے فن کے قدیم فنکار اور ماہر ہیں۔

فوژو کی "بےبدن لاک ویئر” مصوری کی تکنیک کے وارث ہیں اور چین کے قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1(چینی): ہوانگ شو کون، لاک کے ماہر

"میں پہلی بار 2016 میں فوژو آیا تھا۔ یہاں لاک ویئر بنانے کے جو مواد اور طریقے استعمال ہوتے ہیں وہ بہت مختلف اور متنوع ہیں۔ یہ شہر اپنی ثقافت کے حوالے سے بھی بہت زرخیز ہے جو میرے جیسے فنکاروں کے لیے ایک بڑی تحریک ہے۔ مجھے یہاں کی مارکیٹ بھی بہت متحرک اور پُرجوش لگی ہے۔”

چین کے مشرقی صوبے فوجیان کا تاریخی شہر فوژو اس کا دارالحکومت ہے۔ یہاں ہوانگ نے لوویوآن کاؤنٹی کے ژیاحو گاؤں میں اپنا لاک ویئر اسٹوڈیو قائم کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2(چینی): ہوانگ شو کون، لاک کے ماہر

"میں نے یہاں کئی مقامی روایات اور ثقافتی طریقے دیکھے ہیں۔ مثال کے طور پر گاؤں میں فنکار لاک پینٹنگ کے لیے بطخ کے انڈوں کے چھلکے استعمال کرتے ہیں۔ آڑو کے پھولوں کے ایک باغ میں وہ آڑو کے درخت کی شاخوں کو دوبارہ قابل استعمال بناتے ہیں، انہیں چمکاتے ہیں اور ان میں بال پوائنٹ پین کی ریفل لگا کر ایک نیا تخلیقی پروڈکٹ تیار کرتے ہیں۔”

ہوانگ اس روایتی فن کو اگلی نسلوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی وہ لاک ویئر کو وقت کے ساتھ ترقی دیتے رہنا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ہوانگ شو کون، لاک کے ماہر

"میں صرف لاک کی تکنیک ہی نہیں سکھاتا بلکہ بہت سے شاگردوں کو ساتھ لے کر کام کرتا ہوں۔ ہم سب مل کر یہ سوچتے ہیں کہ لاک کے فن کو تخلیقی اور ثقافتی مصنوعات سے کیسے جوڑا جائے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ اس روایتی ہنر کو دوبارہ زندہ کریں اور نئی نسل تک منتقل کریں۔”

فوژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

آن سکرین ٹیکسٹ:

تائیوان سے تعلق رکھنے والے ہوانگ شو کون لاک کے قدیم فن کے ماہر ہیں

بےبدن لاک ویئر چین کے قومی غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل ہے

2016 میں ہوانگ شو کون نے فوژو کا پہلا دورہ کیا تھا

فوژو کا ثقافتی ورثہ فنکاروں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے

ہوانگ نے ژیاحو گاؤں میں اپنا لاک ویئر اسٹوڈیو قائم کیا ہے

مقامی فنکار بطخ کے انڈوں کے چھلکوں سے لاک پینٹنگ کرتے ہیں

آڑو کے درخت کی شاخیں تخلیقی مصنوعات میں تبدیل کی جاتی ہیں

شاخوں میں ریفل لگا کر بال پوائنٹ قلم تیار کیا جاتا ہے

ہوانگ روایتی فن کو نئی نسل تک منتقل کرنا چاہتے ہیں

ہوانگ صرف تکنیک نہیں سکھاتے، شاگردوں کے ساتھ کام بھی کرتے ہیں

تخلیقی مصنوعات کے ذریعے لاک کے فن کو زندہ رکھا جا رہا ہے

لاک کے فن کو زندہ رکھنے کا مقصد روایتی ہنر کو نئی نسل تک منتقل کرنا  ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!