اسلام آباد: سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگوں کو اٹھانا فیشن بن گیا ہے، ہیجڑے ملک کی مقبول ترین طاقت بن چکے ہیں، حکمران چین سے بھی منہ لٹکائے واپس آئے ہیں، 30 اگست سے قبل فیصلہ ہو جائے گا، قبر میں کون جائے گا؟۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک کیس 3مختلف شہروں میں درج نہیں کیا جاسکتا، عدالت کے فیصلے سے یاسمین راشد،عالیہ حمزہ،صنم جاوید کیلئے راستہ کھلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑاوکیل بانی پی ٹی آئی یا اسمبلی کی ٹکٹ کیلئے عدالت میں پیش ہوتاہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کواٹھانا یہاں فیشن بن گیا ہے، پاکستان میں ہیجڑے مقبول ترین طاقت بن چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اہم ترین دور سے گزررہاہے، حکمران باہر سے بھی منہ لٹکائے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبرایک ہے اور مردے تین ہیں،30اگست سے پہلے فیصلہ ہوجائے گا،قبرمیں کون جائے گا، قوم حق سچ کیساتھ ہے،سچ کی فتح ہوگی۔