چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں پیر کے روز تجارت کے فروغ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی ہے۔
اس تقریب میں 200 سے زائد پارٹی عہدیدار، ماہرین اور کاروباری نمائندے شریک ہوئے۔ شرکا کا تعلق ایشیا، افریقہ، یورپ اور لاطینی امریکہ سمیت 20 سے زائد ممالک اور مختلف خطوں سے تھا۔
اس موقع پر متعدد غیر ملکی کاروباری نمائندوں نے چین کی منڈی میں موجود امکانات کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیااور انہوں نے تجارتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1(انگریزی): وارن وی، وائس چیئرمین، سنگاپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چین
’’ چین کی معاشی ترقی کے امکانات بدستور وسیع ہیں۔ یہاں کی وسیع اندرونی منڈی، جدت پسندی کی صلاحیت اور کاروباری ماحول کی مسلسل بہتری نے دنیا بھر کی کمپنیوں کو لامحدود مواقع فراہم کئے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): وکٹر کیڈینا، ایگزیکٹو نائب صدر، میکسیکن چیمبر آف کامرس، چین
’’ چین دنیا بھر میں ہمارا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ یہ رجحان آنے والے برسوں میں بھی جاری رہے گا۔ ہم چین کی منڈی کے لئے مکمل طور پر پُرعزم ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): کرس ٹورینس، وائس چیئرمین، برٹش چیمبر آف کامرس، چین
’’ مجھے یقین ہے کہ میں یورپ اور دیگر ممالک کے چیمبرز اور کمپنیوں کے تمام نمائندوں کی طرف سے بات کر رہا ہوں۔ ہم سب نہ صرف چھونگ چھنگ بلکہ پورے چین کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کام جاری رکھیں گے۔‘‘
چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link