جمعرات, جنوری 23, 2025
انٹرنیشنلکپواڑہ، بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری طالبعلم شہید

کپواڑہ، بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری طالبعلم شہید

کپواڑہ:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے کشمیری طالبعلم کو شہید کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیاجس پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے حق اور قابض بھارتی فوجیوں کیخلاف نعرے بازی شروع کردی۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں جس سے خواتین اور بچے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے شہید نوجوان کی لاش لواحقین کو دینے کی بجائے پولیس کے حوالے کردی ہے ،شہید ہونیوالا نوجوان مقامی کالج کا طالب علم تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!