اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی مالیاتی آمدنی میں پہلے 2 ماہ کے دوران 1.6 فیصد...

چین کی مالیاتی آمدنی میں پہلے 2 ماہ کے دوران 1.6 فیصد کمی

چین کےمشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ضلع شیاؤشان میں یونیسپلینڈر کارپوریشن لمیٹڈ (یو این آئی ایس) کی فیوچر فیکٹری میں تکنیکی عملہ کام میں مصروف ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران چین کی مالیاتی آمدنی 1.6 فیصد کم ہوکر 43.90 کھرب یوآن (تقریباً 611.59 ارب امریکی ڈالر) رہی۔

مرکزی حکومت نے مالیاتی محصولات کی مد میں تقریباً 19.50 کھرب یوآن جمع کئے جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 5.8 فیصد کم ہے جبکہ مقامی حکومتوں نے تقریباً 24.40 کھرب یوآن جمع کئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہیں۔

چین کے مالیاتی اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت 3.4 فیصد اضافہ ہوا اور پہلے 2 ماہ میں اخراجات  تقریباً 45.10 کھرب یوآن رہے۔ مرکزی حکومت کے مالیاتی اخراجات میں گزشتہ سال کےمقابلے میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی مدت کے دوران مقامی حکومتوں کے اخراجات میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیم کے اخراجات 737.7 ارب یوآن تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.7 فیصد زیادہ ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے اخراجات گزشتہ سال کی نسبت 10.6 فیصد اضافے کے ساتھ 112.2 ارب یوآن سے تجاوز کر گئے جبکہ سماجی تحفظ اور روزگار پر اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.7 فیصد اضافے کے ساتھ 854 ارب یوآن تک پہنچ گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!