اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتیانجن میں نئی معاشی شروعات، ’’فرسٹ اسٹورز‘‘ صارفین کے نئے رجحانات کے...

تیانجن میں نئی معاشی شروعات، ’’فرسٹ اسٹورز‘‘ صارفین کے نئے رجحانات کے لئے پیش پیش

حالیہ برسوں کے دوران(ڈیبیو اکانومی) نئی مصنوعات کا اجراء کھپت میں بڑے محرک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس تصور میں مصنوعات کے اجراء، فلیگ شپ اسٹورز کی افتتاحی تقریبات، نئی خدمات کی فراہمی اور جدید کاروباری ماڈلز و ٹیکنالوجیز کی تخلیق شامل ہے۔

سرخ اینٹوں کی منفرد عمارت کے ساتھ چین کے شمالی شہر تھیان جن کے اطالوی طرز کے علاقے میں واقع  ژونگ شوج بک اسٹور ملک میں بڑھتے ہوئے ’’اولین اسٹورز‘‘کے رجحان کے طور پر ابھرا ہے۔

2024 میں افتتاح کے بعد کتابوں کی یہ دکان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن چکی ہے جو ملک بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): شانڈونگ سے خاتون سیاح

’’ہمارا تعلق شانڈونگ صوبے کے زیبو علاقے سے ہے۔ یہ جگہ ہم نے ڈوئین پر دیکھی تھی۔

میں نے کئی برسوں پہلے ہیری پورٹر پڑھی تھی اور یہ جگہ اس کتاب  میں دکھائے گئے مناظر سے ملتی جلتی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2(چینی): تھیان جن سے خاتون سیاح

’’میں نے اس مقام کو  قدیم دلکشی سے بھر پور پایا۔ یہ جگہ اطالوی طرز کے علاقے میں واقع ہے۔  میرے خیال میں آنے والے وقتوں کے دوران بھی میں  اکثر یہاں آیا کروں گی۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ3(چینی):وانگ ہائی بو، منیجر،ژونگ شوج، تھیان جن برانچ

’’اکتوبر 2024 میں ہمارے پاس مہمانوں کی بڑی تعداد آتی تھی، جو کہ روزانہ  10ہزار سے زائد ہوتی تھی۔

نومبر سے دسمبر 2024 تک مقامی سیاحوں کے ساتھ بیجنگ اور ہیبے جیسے قریبی علاقوں کے مہمانوں نے بھی  دورے کرنا شروع کئے۔‘‘

کتابوں کی دکان نے مقامی سیاحتی مقامات کے لئے مزید مواقع فراہم کئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ4(چینی):شی شن ران، ڈائریکٹر آف دی ایسٹ آپریشن ڈپارٹمنٹ، تھیان جن ا یفینگ ڈسٹرکٹ ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹد

’’ہم نے دیکھا کہ ’’پہلا اسٹور‘‘ اطالوی طرز کے علاقے کو اچھا اقتصادی فائدہ دے رہا ہے، اس لئے اب ہم مزید ایسے اسٹورز متعارف کروا رہے ہیں۔‘‘

اس کے علاوہ  تھیان جن کے نانکائی ضلع میں واقع سپر تجرباتی اسٹور ’جے ڈی مال‘ نئے برانڈز کی مصنوعات کے اجراء اور تقریبات کی میزبانی کے لئے ایک اہم مقام بن چکا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ5(چینی):چھن ہونگ چھون،اسٹور منیجر، انچارج  آپریشنز، جے ڈی مال، تھیان جن

’’بہت سارے پیداوار کنندگان اپنی مصنوعات کی اجرائیگی کے لئے ہماری دکان کا انتخاب کرتے ہیں۔

روزانہ اوسطاً 10 ہزار سے زائد گاہک آتے ہیں جو یہاں نئی مصنوعات کی رونمائی کے لئے برانڈز کی مدد کے لئے کافی ہے۔‘‘

جے ڈی مال نے نئی مصنوعات کے آغاز کے لئے عمیق ماحول اور اور ذاتی نوعیت کی خدمات فراہم کی ہیں۔

مارکیٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے طریقےسمجھنے کے لئے مصنوعات کے پیداوار کنندگان صارفین سے تاثرات بھی لے سکتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ6(چینی):چھن ہونگ چھون، اسٹور منیجر، انچارج  آپریشنز، جے ڈی مال، تھیان جن
’’صارفین کو فوری طور پر کسی مصنوعات کی ضرورت نہیں ہوسکتی، لیکن اس کا تجربہ مستقبل کی طلب پیدا  کر سکتا ہے۔

اس طریقہ کے ذریعے ہم مصنوعات کی فروخت کو بڑھاتے ہیں۔‘‘

چین کے پالیسی سازوں نے 2025 کے لئے ’’اولین معیشت‘‘ کو ترجیح دی ہے۔

’’پہلے اسٹورز‘‘ اور ’’پہلے لانچ شدہ مصنوعات‘‘ کے فروغ کے ساتھ، اس رجحان سے کھپت کے نئے نمونوں کی قیادت اور اہم اقتصادی ترقی کی توقع کی جا رہی ہے۔

تھیان جن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!