اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹاستنبول میں شاہراہ ریشم کے موضوع پر فنون لطیفہ نمائش کا آغاز

استنبول میں شاہراہ ریشم کے موضوع پر فنون لطیفہ نمائش کا آغاز

ترکیہ، استنبول میں لوگ ایک بین الاقوامی فنون لطیفہ نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

استنبول (شِنہوا) ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک بین الاقوامی فنون لطیفہ نمائش شروع ہوگئی ہے جو چین، ترکیہ اور شاہراہ ریشم پر موجود دیگر ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔

نمائش استنبول کے ضلع مالدابے میں ہورہی ہے جس میں یونیورسٹی  طلباء، محققین، استنبول میں چینی قونصل خانے کے سفارتکار، اور بلدیہ مالدابے  کے نمائندوں دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

اس نمائش میں چین، ترکیہ، روس، ایران اور ازبکستان کے 34 فنکاروں کے تقریباً 100 غیرمعمولی فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔

نمائش میں شریک ممالک کے بھرپور ثقافتی ورثےکو اجاگر کرنے والی خطاطی، مصوری، مجسمہ سازی اور قالین جیسے مختلف فنون لطیفہ بھی پیش کئے گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!