اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی امریکہ کے سالانہ دفاعی پالیسی بل پر کڑی تنقید

چین کی امریکہ کے سالانہ دفاعی پالیسی بل پر کڑی تنقید

چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی تائیوان جزیرے کے اطراف جنگی تیاریوں ، نگرانی اور فوجی مشقوں کے دوران ایک لڑاکا طیارہ اڑان بھررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے مالی سال 2025 کے لئے قومی دفاع توثیقی قانون (این ڈی اے اے) پر دستخط کرنے  کے حوالے سے امریکہ سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔ اس قانون میں چین سے متعلق منفی مواد شامل ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز مالی سال 2025 کے لئے این ڈی اے اے پر دستخط کئے تھے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو یومیہ بریفنگ کے دوران اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے سال ہا سال سے  "چین کے خطرے” کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا ہے۔ تائیوان کو فوجی تعاون کی ترغیب دی ، چین کی سائنسی، تکنیکی اور معاشی ترقی کو دبانے کے لئے ریاستی طاقت کا غلط استعمال کیا اور چین ۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی تبادلوں کے ساتھ ساتھ عوامی تبادلوں کو محدود کیا ہے۔

امریکی اقدام سے چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچا  اور ونوں اطراف سے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششیں متاثر ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اس سے سخت غیرمطمئن ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، اس نے امریکہ سے باضابطہ طور پر سخت احتجاج کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ، امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب کو ترک کرے، چین کی ترقی اور چین ۔ امریکہ تعلقات کو معروضی اور منطقی انداز میں دیکھے، ایک چین اصول اور 3 چین ۔امریکہ مشترکہ اعلامیوں پر سختی سے عملدرآمد کرے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ تائیوان کو مسلح کرنا،  سائنس، ٹیکنالوجی اور اقتصادی و تجارتی امور کو سیاست زدہ  کر نا  اور اسے ہتھیار بنانا بند کر ے۔

اس کے علاوہ امر یکہ فوجی اخراجات میں اضافے اور بالادستی برقرار رکھنے کے بہانے تلاش کرنا بند کرکے این ڈی اے اے میں چین مخالف شقوں پر عملدرآمد سے گریز کرے۔

ماؤ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس و مضبوط اقدامات کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!