اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین عالمی سائنسی تعاون کا خواہشمند ہے، نائب وزیراعظم

چین عالمی سائنسی تعاون کا خواہشمند ہے، نائب وزیراعظم

چین، چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے عالمی سائنس و ٹیکنالوجی ترقیاتی فورم 2024 میں شریک غیرملکی سائنسدانوں سے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی۔(شِںہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے غیرملکی سائنسدانوں کے ایک گروپ سے گفتگو میں کہا ہے کہ چین ، سائنس و ٹیکنالوجی شعبے میں کھلے، شفاف ، منصفانہ اور غیر امتیازی عالمی تعاون کی مستقل حمایت کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کرے گا۔

یہ بات انہوں نے بیجنگ میں منعقدہ عالمی سائنس و ٹیکنالوجی ترقیاتی فورم 2024 میں شریک طبیعات میں نوبل انعام یافتہ فرانسیسی سرج ہاروچے، پودوں کی مالیکیولر جینیات میں امریکی ماہر سوزن ویسلر، انٹرنیشنل سائنس کونسل کے سی ای او سلواٹوراریکو اور 9 دیگر غیر ملکی سائنسدانوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

ڈنگ نے کہا کہ اہم عالمی مسائل حل کرنے کے لئے وسیع تر بین الاقوامی تبادلے و تعاون اور سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کی پائیدار ترقی میں پیشرفت اور تمام ممالک میں عالمی سائنس و ٹیکنالوجی برادری اور لوگوں کی توقعات پوری کرنا اشد ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی ماحول جتنا پیچیدہ ہوگا چین اتنا ہی کھلا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین سائنس و ٹیکنالوجی کے اہم مسائل پر مشترکہ تحقیق کو فعال طریقے سے فروغ دے گا ۔ ایک کھلے، جدید ماحولیاتی نظام میں پیشرفت کرے گا اور انسانیت کی مفید سائنس و ٹیکنالوجی کامیابیوں میں اشتراک بڑھائے گا۔

غیر ملکی سائنس دانوں نے کھلے پن اور تعاون میں اپنے پختہ تعاون کا یقین دلایا اور چین سے تبادلے وسیع کرنے، شراکت داری سے مزید جدید نتائج پیدا کرنے اور عالمی پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!