اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلچین اور ہنگری کا دوستی اور ثقافتی تعلقات کا اعادہ

چین اور ہنگری کا دوستی اور ثقافتی تعلقات کا اعادہ

ہنگری کے شہر بوداپست میں چینی ثقافتی مرکز میں منعقدہ "سولائزیشن گرینڈ لیکچر سیریز” میں چینی ایسوسی ایشن برائے بین الاقوامی تفہیم کے صدر جی بِنگ شوآن خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بوداپست(شِنہوا)چین اور ہنگری کے عہدیداروں اور ماہرین نے بوداپست میں چینی ثقافتی مرکز میں منعقدہ "سولائزیشن گرینڈ لیکچر سیریز” کے دوران تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ہنگری کی پارلیمنٹ کے رکن ایمرے پیستی نے مشرق اور مغرب کے درمیان پل کے طور پر ہنگری کے کردار اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی حمایت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ اب بوداپست اور چین کے درمیان ہفتہ وار 21 پروازیں چلتی ہیں۔

چینی ایسوسی ایشن برائے بین الاقوامی تفہیم کے صدر جی بِنگ شوآن نے ثقافت، ذرائع ابلاغ اور نوجوانوں کے درمیان وسیع تر تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مضبوط کیا جا سکے۔

ہنگری-چین دوستی ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن جودت ایوا ناگی نے 6 کنفیوشس انسٹی ٹیوٹس، ہنگری میں زیرتعلیم 3,000 چینی طلبہ اور ایک درجن سے زائد چینی جامعات میں ہنگری زبان کے کورسز کو ثقافتی تبادلوں کی زندہ مثالیں قرار دیا۔

ہنگری میں چین کے سفیر گونگ تاؤ نے کہا کہ دو طرفہ ثقافتی تبادلے مسلسل گہرے ہوتے جا رہے ہیں جو یوریشیائی تہذیبوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!