چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں گوئی یانگ شمالی ریلوے سٹیشن پر مسافر ٹرینوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں موسم گرما کی چھٹیوں کے آغاز یکم جولائی سے 23 اگست تک ریلوے کے ذریعے 82 کروڑ30 لاکھ مسافر دورے کئے گئے۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ تعداد 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.4 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
گروپ نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران ملک کی ریلوے کے ذریعے یومیہ اوسطاً ایک کروڑ 52 لاکھ 30 ہزارمسافر دورے کئے گئے۔
گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ریلوے نیٹ ورک عموماً بہت مصروف ہوتا ہے جس کی وجہ کالج طلبہ کا اپنے گھروں کو واپس جانا اور خاندانوں و سیاحوں کا زیادہ سفر کرنا ہے۔
ریلوے آپریٹر نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں جن میں مقبول راستوں اور پسندیدہ وقتوں میں گنجائش بڑھانا اور سفر کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے مقامی ثقافتی اور سیاحتی گروپوں کے ساتھ شراکت داری کرنا شامل ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link