ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین میں 17 لاکھ سے زائد ٹیلی کام فراڈ کے کیسز نمٹادیے...

چین میں 17 لاکھ سے زائد ٹیلی کام فراڈ کے کیسز نمٹادیے گئے

چینی پولیس افسران میانمار کے شہر میاودے سے فراڈ میں مشتبہ طور پر ملوث 200 چینی باشندوں کے ایک گروپ کو واپس لارہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک سینئر پولیس افسر  جیانگ گو لی نے اعلان کیا ہے کہ چین نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران 17 لاکھ 39 ہزار ٹیلی کام فراڈ کے کیسز نمٹائے اور 3 لاکھ 66 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن میں 3 ہزار 442 بڑے مالی معاونین اور جرائم پیشہ گروہوں کے مرکزی ارکان شامل ہیں۔

جیانگ گو لی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران پولیس اور متعلقہ محکموں نے دھوکہ دہی پر مبنی 12.41 ارب کالز اور 10.93 ارب جعلی تحریری پیغامات کو روکا۔

جیانگ نے بتایا کہ اسی عرصے میں چینی پولیس نے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ قانون کے نفاذ کے سلسلے میں تعاون کو مزید مضبوط کیا اور میانمار، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جیسے ممالک میں ٹیمیں بھیجیں تاکہ ٹیلی کام دھوکہ دہی کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں دھوکہ دہی کے 2 ہزار سے زائد غیر ملکی مراکز ختم کئے گئے اور 80 ہزارسے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

جیانگ نے کہا کہ اگرچہ اندرون ملک نمایاں پیشرفت ہوئی ہے تاہم بیرون ملک ٹیلی کام دھوکہ دہی کی موجودہ صورتحال اب بھی سنگین اور پیچیدہ ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بیرون ملک زیادہ تنخواہ والی ملازمتوں کی پیشکش جیسے جھانسوں سے ہوشیار رہیں اور اپنی سکیورٹی سے متعلق آگاہی کو بہتر بنائیں تاکہ فراڈ کا شکار ہونے سے بچا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!