اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپی ایل اے کی جنگی بحری جہاز کے آبنائے تائیوان سے گزرنے...

پی ایل اے کی جنگی بحری جہاز کے آبنائے تائیوان سے گزرنے پر امریکی پروپیگنڈے کی مذمت

چین ، چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی تائیوان جزیرے کے اطراف جنگی تیاریوں ، نگرانی اور فوجی مشقوں کے دوران طیارہ بردار جہاز شان ڈونگ سے ایک جے 15 لڑاکا طیارہ اڑان بھررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ایک ترجمان نے آبنائے تائیوان میں امریکی گائیڈڈ میزائل تباہ کن جہاز کے گزرنے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان شی یی نے کہا کہ پی ایل اے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے یو ایس ایس ولیم پی لارنس کے گزرنے کے دوران نگرانی اور انتہائی چوکس رہنے کے لئے بحری و فضائی افواج کو منظم کیا اور قانون کے تحت صورتحال سے مئوثر انداز سے نمٹا۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے گزرنے کے بارے میں متعلقہ امریکی بیانات میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور قانونی اصولوں کی غلط تشریح کرتے ہوئے عالمی رائے عامہ گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسے توڑ مروڑ کر پیش کرنا بند کرے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!