منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانوفاقی کابینہ کا اجلاس، آپریشن ''عزم استحکام'' کی منظوری دے دی گئی

وفاقی کابینہ کا اجلاس، آپریشن ”عزم استحکام” کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آپریشن ‘عزم استحکام’ کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ‘عزم استحکام’ کو سیاسی ، سفارتی ودیگر پہلوؤں پر مشتمل قومی وژن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی لڑائیوں کی بجائے اس آپریشن کو سپورٹ کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معمول کے 11نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیاگیااور مالی سال 2022-23ء کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیاگیا۔

کابینہ نے ای سی سی، سی سی ایل ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کی ۔کابینہ نے فریکنسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی ، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی۔ کابینہ نے ایس او ای کی کیبنٹ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

وزیراعظم نے چیئرمین ایوکیوٹرسٹ بورڈ کی تعیناتی کی تجویز واپس کرتے ہوئے دیئے گئے ناموں کی شہرت دیکھنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، عزم استحکام آپریشن ماضی کی طرح بڑے آپریشن سے مختلف ہے، اس آپریشن سے آبادیوں کونقل مکانی اورمخصوص علاقے میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی لڑائیوں کی بجائے اس آپریشن کو سپورٹ کرنا ہو گا،اس آپریشن میں  انٹلیجنس کی بنیاد پردہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عزم استحکام سیاسی ، سفارتی ودیگر تمام پہلوؤ ں پرمشتمل ایک قومی وژن ہے۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں