پیر, اگست 18, 2025
تازہ ترینبرطانوی دوا ساز کمپنی کا چین  میں اڑھائی ارب امریکی ڈالر کی...

برطانوی دوا ساز کمپنی کا چین  میں اڑھائی ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرازینیکانے جمعہ کے روز بیجنگ میں ایک اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت وہ  آئندہ 5 برسوں میں اڑھائی ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

معاہدے کے تحت آسٹرازینیکا کمپنی بیجنگ میں اسٹریٹجک تحقیق اور ترقی کا ایک عالمی مرکز قائم کرے گی۔ یہ مرکز اس  کمپنی کا دنیا میں چھٹا جبکہ چین میں شنگھائی کے بعد دوسرا مرکز ہوگا۔

آسٹرازینیکاکے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاسکل سوریوٹ کا کہنا ہے کہ یہ سرمایہ کاری بیجنگ میں دنیا کے اعلیٰ پائے کے  لائف سائنسز جدید ماحولیاتی نظام پر کمپنی کے اعتماد کو اجاگر کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): پاسکل سوریوٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آسٹرازینیکا

’’ ہمیں یقین ہے کہ بیجنگ ایک بہت اچھا ماحولیاتی نظام ہے۔ یہ ایسی جگہ ہے جہاں آپ اچھی تعلیمی سائنس دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں بایوٹیک کمپنیاں ہیں۔ یہاں ہنر مند لوگ اور بہت سے باصلاحیت سائنسدان موجود ہیں۔ آپ ان سب لوگوں کو تعاون کے لئے اکٹھا کر کے سکتے ہیں۔ آج کل آپ مصنوعی ذہانت کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ بیجنگ میں تعلیمی سائنس، مصنوعی ذہانت اور ہنر مند لوگوں کی بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

دوا ساز کمپنی بیجنگ میں ایک نیا مشترکہ منصوبہ بھی تشکیل دے گی تاکہ سانس کے امراض اور دیگر متعدی بیماریوں کے لئے جدید ادویات تیار کی جائیں اور پھر یہ ادویات تجارتی پیمانے پر پیش کی جا سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): پاسکل سوریوٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آسٹرازینیکا

’’ ہم سائنس، جدت پسندی اور مختلف بیماریوں کے لئے دوا کے مستقبل کی ترقی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ہم چین میں کئی برسوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔ دراصل ہم مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ چین عالمی سطح پر ہمارے صنعت میں جدت پسندی کا ایک بنیادی حصہ ہے۔ ہم نے گزشتہ چند برسوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ ہم چین کے اندر اپنی ایسی ٹیمیں رکھتے ہیں جن میں عالمی پروگرامز کی قیادت کرنے کی اہلیت موجود ہے۔ ہمارے 20 عالمی پروگرامز ہیں ۔ ان پروگرامز کی سربراہی شنگھائی میں موجود ہماری چینی ٹیم کر رہی ہے۔ اس طرح  وہ حقیقت میں دنیا کو ترقی دےرہے ہیں۔ بیجنگ میں ہماری سرمایہ کاری ان مختلف شعبوں اور ٹیکنالوجیز میں ہماری کوششوں میں مزید تیزی لائے گی جہاں ہم قیادت چاہتے ہیں۔‘‘

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!