چھونگ چھنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں سابق سینئر سیاسی مشیرلی ژائی یونگ کو رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں دو سال کی موخر مدت کے ساتھ سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی گوئی ژو صوبائی کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین نے 43کروڑ20لاکھ یوآن(تقریباً 6کروڑ 4لاکھ 40ہزار ڈالر) سے زیادہ رشوت لی تھی۔